اردو

urdu

ETV Bharat / international

'کملا ہیریس کا صدر بننا امریکہ کی توہین ہوگی'

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدر امیدوار کملا ہیریس کے صدر بننے کو ملک کی توہین قرار دیا ہے۔

kamala harris becoming president would be an insult to us said trump
'کملا ہیریس کا صدر بننا امریکہ کی توہین ہوگی'

By

Published : Sep 9, 2020, 7:45 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'اگر سینیٹر کملا ہیریس صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں تو وہ امریکہ کی توہین ہوگی'۔

شمالی کیرولائنا کے ایک جلسے میں ڈیموکریٹک نائب صدر ہیریس نے ورچوئل میٹینگ خطاب کیا، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اس طرح کی تنقید کی ہے۔

انہوں نے ونسٹن سلم کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ 'کوئی بھی انھیں پسند نہیں کرتا ہے۔ وہ کبھی بھی پہلی خاتون صدر نہیں بن سکتی ہیں'۔

ٹرمپ نے ہیرس کے صدر بننے کو ملک کی توہین قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ 'سابق نائب صدر جو بائیڈن ایک بنیاد پرست اور بائیں بازو سے وابستہ شخص ہیں، جو امریکی کاز کو نقصان پہنچاسکتے ہیں'۔

واضح رہے کہ ممتاز صحافی و مصنفہ نیلوا رائے چودھری نے امریکی نائب صدر کے عہدرے کے لیے کملا ہیرس کی نامزدگی داخل کرنے پر بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیے جانے پر کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کئی وجوہات کے پیش نظر اس نامزدگی پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ان میں سے ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ کملا ہیرس نے جموں کشمیر کی صورتحال پر کھلے عام مودی حکومت پر نکتہ چینی کی تھی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کملا ہیریس اُن امریکی رہنماؤں میں شامل ہیں، جنہوں نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر کھلے عام مودی حکومت پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں جموں و کشمیر کے معاملے پر بلائی گئی امریکی ہاؤس فارن ریلیشنز کمیٹی کی میٹنگ میں انہیں (ہیرس کو) شامل نہ کرنے پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ برس ستمبر میں کملا ہیریس نے ہوسٹن میں منعقد کئے گئے 'ہاوڈی مودی' تقریب میں بھارت - امریکہ پارٹنر شپ کا جشن منایا گیا، میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details