اردو

urdu

ETV Bharat / international

بائیڈن نیو یارک اور نیو جرسی میں طوفان آئیڈا سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے - جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان آئیڈا سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کے روز جنوب مشرقی امریکی ریاست لوویزیانا کا دورہ کیا تھا اور اب منگل کو نیو یارک اور نیو جرسی ریاستوں کا دورہ کریں گے۔

joe biden
امریکی صدر جو بائیڈن

By

Published : Sep 5, 2021, 2:07 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن طوفان آئیڈا سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے منگل کو نیو یارک اور نیو جرسی ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز جو بائیڈن نے جنوب مشرقی امریکی ریاست لوویزیانا کا دورہ کیا تھا۔ بائیڈن انتظامیہ کے مطابق امریکی صدر نیو یارک کے شہر کوئنز کا دورہ کریں گے، جہاں موسلا دھار بارشوں کے دوران بیسمنٹ اپارٹمنٹس میں سیلاب آنے سے کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وائٹ ہاؤس نے اس دورے کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طوفان کی وجہ سے بارش اور سیلاب کی وجہ سے نیو جرسی میں 23 اور نیویارک میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Hurricane Ida: یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، طوفان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں

واضح رہے کہ طوفان آئیڈا کی وجہ سے لوزیانا اور مسیسیپی میں ایک ملین سے زیادہ گھر اور کاروبار بجلی سے محروم رہے کیونکہ آئیڈا نے ایک بڑے ٹرانسمیشن ٹاور کو گرا دیا۔ طوفان آئیڈا امریکہ کے مرکزی علاقوں تک آنے والا تاریخ کا پانچواں شدید ترین سمندری طوفان ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details