وزارت انٹلی جنس نے بتایا کہ مشتبہ جاسوس نیوکلیائی، فوجی اور دیگر شعبوں کی معلومات جمع کررہے تھے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے الزامات کو پوری طرح مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’مکمل طور سے جھوٹ‘ ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ گزشتہ برس ایران سے ہوئے بین الاقوامی نیوکلیائی معاہدے سے نکل گئے تھے اور ایران پرامریکہ نے معاشی پابندی دوبارہ عائد کردی تھی۔