اردو

urdu

ETV Bharat / international

کولمبیا: بندوق برداروں کے حملے میں 13 افراد ہلاک

کولمبیا میں دو مختلف واقعات میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ کولمبیا کے وزیر دفاع کارلوس ہومس ٹروجیلو نے کہا کہ بیتنیا میں آٹھ لوگوں کو قتل کرنے والے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے اور اس کیلئے انہیں انعام بھی دیاجائے گا۔

By

Published : Nov 23, 2020, 10:40 PM IST

sdf
sdf

کولمبیا کے دو صوبوں اینٹی اوکویا اور کاکوا میں بندوق برداروں نے کم از کم 13لوگوں کو قتل کردیا۔ مقامی حکام نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

بیتنیا میونسپلٹی کے میئر کارلوس ماریو ولدا نے ڈبلیو ریڈیو کولمبیا کو بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس دس لوگ لا گیبریئیلا فارم پہنچے اور 14 لوگوں پراندھا دھند فائرنگ کی جس سے سات لوگو ں کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

بعد میں ایک مقامی پولیس سربراہ نے بتایا کہ ایمرجنسی کمرے میں زخمیوں میں سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

کولمبیا کے وزیر دفاع کارلوس ہومس ٹروجیلو نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ بیتنیا میں آٹھ لوگوں کو قتل کرنے والے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے اور اس کیلئے انہیں انعام بھی دیاجائے گا۔

دوسرا واقعہ کاکوا کی ارگیلیا کی میونسپلٹی میں ہوا۔ مقامی میڈیا رپورٹز کے مطابق نائٹ کلب میں ہوئی فائرنگ میں پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتوار کو سلامتی کونسل کی میٹنگ کے بعد ٹوئٹر پر جاری پریس کانفرنس میں مسٹر ٹروجیلو نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے لوگوں کی دشمن ہے۔ انہوں نے قاتلوں کی خبر دینے والوں کو 55,000اور 8,000ڈالر کے دو انعامات دینے کی پیش کش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details