اردو

urdu

ETV Bharat / international

ICJ Verdict on Ukraine War: عالمی عدالت میں یوکرین کے حق میں فیصلہ، روس کو حملہ روکنے کا حکم - عالمی عدالت نے روس کو حملہ روکنے کا حکم دیا

یوکرین کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت (بین الاقوامی عدالت برائے انصاف) نے روس کو یوکرین پر حملہ روکنے کا حکم دے دیا۔ ICJ Verdict on Ukraine War

International Court of Justice orders Russia to suspend Ukraine invasion
عالمی عدالت میں یوکرین کے حق میں فیصلہ، روس کو حملہ روکنے کا حکم

By

Published : Mar 16, 2022, 9:57 PM IST

اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت (بین الاقوامی عدالت برائے انصاف) نے روس کو یوکرین پر حملہ روکنے کا حکم دے دیا۔ تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ آئی سی جے کے حکم کے بعد روس اس فیصلے پر عمل کرتا ہے یا نہیں، کیونکہ ماسکو نے یوکرین کی درخواست پر سماعت کے لیے بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں وفد بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

عالمی عدالت میں یوکرین کے حق میں فیصلہ، روس کو حملہ روکنے کا حکم

آئی سی جے کے فیصلے کے بعد یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین نے آئی سی جے میں روس کے خلاف اپنے کیس میں مکمل فتح حاصل کر لی ہے۔ آئی سی جے نے حملہ فوری طور پر روکنے کا حکم دیا۔ اس حکم کو بین الاقوامی قانون کے تحت نافذ العمل ہے اس لیے روس کو اس حکم پر فوری طور پر عمل کرنا چاہئے۔ حکم کو نظر انداز کرنا روس کو مزید تنہا کر دے گا۔

سماعت کے دوران یوکرین نے عالمی عدالت سے کہا تھا کہ وہ روس کو 24 فروری سے ماسکو کی جانب سے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details