اردو

urdu

ETV Bharat / international

واشنگٹن کو ریاست کا درجہ دینے سے متعلق بل امریکی پارلیمنٹ میں منظور - news of america

ریپبلکن حمایت یافتہ سینیٹ میں اس بل کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ وائٹ ہاؤس نے پہلے ہی اس بل کو ویٹو کردیا ہے۔

Washington
Washington

By

Published : Jun 27, 2020, 2:31 PM IST

امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (ایوان نمائندگان) میں جمعہ کو واشگٹن ڈی سی کو ملک کی 51 ویں ریاست بنانے کے متعلق بل پیش کیا گیا۔

ایوان میں واشنگٹن ڈی سی کو ریاست بنانے کے حق میں 232 ووٹ جبکہ 180 ووٹ اس کے خلاف پڑے۔ یہ پہلا موقع تھا جب پورے ایوان کو واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کا درجہ دینے والے بل پر ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ریپبلکن حمایت یافتہ سینیٹ میں اس بل کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ وائٹ ہاؤس نے پہلے ہی اس بل کو ویٹو کردیا ہے۔

ڈیموکریٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت کے رہائشی اپنے فرائض کا انجام دیتے ہیں اور ٹیکس دیتے ہیں لیکن انہیں کانگریس میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ واشنگٹن کے نمائندے ایلینور ہومس نورٹن نے ایوان میں تبصرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو خود سے جوڑ کر بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’امریکہ واحد جمہوری ملک ہے جو اپنے ملک کے دارالحکومت کے باشندوں کو مقامی خودمختاری اور حق رائے دہی کا استعمال کرنے سے محروم کرتا ہے‘‘۔

ریپبلکن زیرقیادت سینیٹ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اس کو آگے بڑھانے سے انکار کردیں گے جبکہ ڈیموکریٹس امید کر رہے ہیں کہ نومبر کے انتخابات میں سینیٹ میں اکثریت حاصل ہوجائے گی اور آئندہ سال کانگریس میں اس بل کے قانون بننے کی راہ ہموار ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details