امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 20.20 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1.20 لاکھ لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں 4.49 لاکھ افراد اس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے پار کر گئی - دنيا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس كووڈ -19
دنيا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس كووڈ -19 سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب یہ تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ ماہ 11 مارچ کو اسے عالمی وبا قرار دیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1.11 لاکھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔