اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں خاتون صحافی کے اغوا کی سازش میں 4 ایرانی ملزم قرار - Four Iranians convicted of plotting to kidnap

متاثرہ خاتون صحافی ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے میں سرگرم ہیں۔

Four Iranians convicted of plotting to kidnap female journalist in US
Four Iranians convicted of plotting to kidnap female journalist in US

By

Published : Jul 14, 2021, 9:02 PM IST

امریکہ میں مقیم ایک ایرانی نژاد امریکی خاتون صحافی کے اغوا کی سازش کے الزام میں ’ایرانی انٹیلی جنس کے چار ایجنٹوں‘ کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ یہ بات امریکی عدلیہ نے منگل کے روز بتائی۔ مذکورہ خاتون صحافی ایران میں ’انسانی حقوق کی خلاف ورزی‘ کے حوالے سے سرگرم ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی عدلیہ نے خاتون صحافی کے نام کا انکشاف نہیں کیا تاہم نیویارک میں مقیم ایرانی خاتون صحافی اور سماجی کارکن مسیح علی نجاد نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایسا اظہار کیا ہے گویا وہ اس بات کی تصدیق کر رہی ہوں کہ اغوا کی سازش کا نشانہ وہ خود تھیں۔

امریکی وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چاروں ملزمان مرد ہیں، وہ جون 2020ء سے ایک خاتون صحافی اور لکھاری کو اغوا کرنے کی کوشش میں رہے۔ اس خاتون صحافی نے ایرانی حکومت کی جانب سے مرتکب انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شرم ناک اسکینڈل کو بے نقاب کیا تھا۔

امریکی پبلک پراسیکیوٹر کے بیان کے مطابق چاروں ملزمان نے بزور طاقت اپنے شکار کو ایران منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ وہاں پہنچ کر خاتون صحافی کو لا پتہ ہی ہو جانا تھا۔

منگل کے روز مسیح علی نجاد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ملزمان کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سازش کے بارے میں جان کر دھچکا پہنچا ہے۔

خاتون صحافی نے بتایا امریکہ میں ایف بی آئی کے افسران نے دوران تحقیق انہیں اور ان کے شوہر کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سلسلہ وار مختلف گھروں میں منتقل کیا۔ مسیح علی نجاد کے مطابق ''انہیں یقین نہیں آتا کہ وہ امریکہ میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔''

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی شہر شکاگو میں احتجاج

پبلک پراسیکیوٹر کے بیان کے مطابق چار ملزمان کے علاوہ ایک پانچویں ایرانی خاتون نیلوفر بہادر بھی ہے۔ کیلی فورنیا میں مقیم اس خاتون پر اغوا کی سازش کی فنڈنگ میں شریک ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details