اردو

urdu

ETV Bharat / international

لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد زخمی - لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ

امریکہ کے لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد زخمی
لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد زخمی

By

Published : Aug 12, 2020, 2:24 PM IST

امریکہ کے لاس اینجلس میں ہاربر گیٹ وے نیبر ہڈعلاقے میں پارٹی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا نے لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے آپریشن سینٹر میں ڈیلٹورر افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح ڈھائی بجے اس وقت پیش آیا جب ایک ویئر ہاؤس میں ہورہی پارٹی میں ایک نامعلوم شخص نے کچھ لوگوں پر فائرنگ کردی۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان

سٹی نیوز نے اس افسر کے حوالے سے بتایا 'تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسا خیال ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ کسی گینگ وار کا شاخسانہ لگتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details