اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل کا ٹرک انسانی امداد لے کر وینزویلا پہنچا

وینزویلا کے خود ساختہ عبوری صدر جوآن گوائیڈو نے برازیل کی طرف سے بھیجی جانے والی انسانی امداد کی تصدیق کی ہے۔

humanitarian aid

By

Published : Feb 24, 2019, 12:22 PM IST


وینزویلا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور خود ساختہ عبوری صدر جوآن گوائیڈو نے برازیل سے انسانی امداد کے طور پر ضروری اشیاء والے ایک ٹرک کے ملک کی سرحد میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

گوائیڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا 'ہوشیار وینزویلا، ہم سرکاری طور پر اعلان کرتے ہیں کہ برازیل سے انسانی امداد کے طور پر ضروری اشیاء کا پہلا ٹرک ملک کی سر حد میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے'۔

اس سے پہلے وینزویلا میں برازیل کی سفیر ماریا ٹریسا بولانڈريا نے انسانی امداد والے ٹرک کے سر حد میں داخل ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل جمعہ کو امریکی فضائیہ کا ایک طیارہ وینزویلا کے لیے انسانی امداد کے طور پر ضروری سامانوں کی کھیپ لے کر کولمبیا میں ککٹا پہنچا تھا۔ وینزویلا کی حکومت نے تین پلوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسي روڈریگز نے ٹوئٹ کر کے سائمن بولور، سنتادر اور یونین کے تین پلوں کو عارضی طور پر بند کیے جانے کی اطلاع دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details