جنوبی امریکہ میں چلی کے ساحلی شہر ویلپاریسو کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی کی وجہ سے 120 سے زائد مکانات جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ جنگل میں آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ آتشزدگی کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
چلی کا ویلپاریسو جنوبی امریکہ کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے ۔میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ویلپاریسو کے میئر جارج شارپ نے ایک چینل کو بتایا کہ یہ آگ اچانک اور خود سے لگی تھی۔ کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔