فیس بک نے 'اسٹاپ دی اسٹیل' نامی ایک بڑے گروپ پر پابندی عائد کر دی ہے، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ووٹوں کی گنتی کے خلاف مظاہرے کرنے کے لئے استعمال کر رہے تھے۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس گروپ کے کچھ اراکین نے تشدد کا مطالبہ کیا، جبکہ بہت سے لوگوں نے غلط دعویٰ کیا تھا کہ ڈیموکریٹس، ریپبلکن سے 'انتخابی چوری اور دھوکہ بازی' کر رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق اس گروپ سے 350000 سے زیادہ اراکین وابستہ ہیں۔
گروپوں کے اراکین اور منتظمین نے یہ یقینی بنانے کی کوشش کی کہ وہ فیس بک کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔
فیس بک نے 'اسٹاپ دی اسٹیل' نامی ایک بڑے گروپ پر پابندی عائد کردی ہے فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'اس تناؤ کے بڑھتے ہوئے دور میں ہم غیر معمولی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ہم نے گروپ 'اسٹاپ دی اسٹیل' کو ہٹا دیا ہے۔ جو حقیقی دنیا کے واقعات کو غلط طور پر پیش کر رہا ہے'۔
فیس بک نے کہا ہے کہ 'وہ ایسی تمام سرگرمیوں پر نگاہ رکھے گا جس کی وجہ سے اس کے قواعد کی خلاف ورزی ہوتی ہو'۔