پیر کو فیس بک اور انسٹاگرام نے برازیل کے صدر جیر بولسوناروکی ویڈیو ہٹا دی، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ہے۔ ایک دن پہلے ٹویٹر نے بھی ان کے کئی ویڈیوز کو ہٹا دیا تھا۔
فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم نے وہ مواد ہٹا دیا ہے جو فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ اصول ایسی غلط معلومات کی اجازت نہیں دیتے ہیں، جو لوگوں کو جسمانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔''
ٹویٹر نے اتوار کے روز بولسونارو کی ویڈیو کو ہٹانے کے متعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے اس مواد سے متعلق اپنے عالمی قواعد میں توسیع کی ہے جو سرکاری ذرائع سے حاصل کردہ صحت عامہ کی معلومات سے متصادم ہے اور لوگوں کو کوڈ 19 کے خطرے میں ڈالتی ہیں۔
ٹویٹر نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی بنیاد پر یہ ویڈیوز ہٹا دیئے گئے ہیں۔