اردو

urdu

ETV Bharat / international

پیرو میں ایمرجنسی اور قرنطینہ میں توسیع

جنوبی امریکہ میں واقع پیرو کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کےلئے ایمرجنسی اور قرنطینہ میں 31 اگست تک توسیع کردی ہے۔

By

Published : Aug 1, 2020, 11:02 AM IST

emergency and quarantine extension in peru
پیرو میں ایمرجنسی اور قرنطینہ میں توسیع

کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کےلئے ایمرجنسی اور قرنطینہ میں 31 اگست تک توسیع کا اعلان پیرو کے صدر مارٹن وج کارا نے کیا ہے۔

صدر مارٹن وج کارا نے جمعہ کو سرکاری حکم جاری کرکے وائرس کی روک تھام کے اقدامات کو 31 اگست تک کےلئے بڑھا دیا۔

واضح رہے کہ پیرو میں 16 مارچ سے ایمرجنسی اور قرنطینہ کے حالات ہیں۔

تازہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے حالات کے دوران انفرادی آزادی اور سکیورٹی سے متعلق آئینی حقوق کا استعمال ممنوع ہے۔

ایمرجنسی کے حالات میں توسیع کے ساتھ ہی حکومت نے بیماری کو روکنے کےلئے مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے سے صبح چار بجے تک قومی شب کرفیو کا حکم بھی دیا ہے۔

پیرو کے زیادہ انفیکشن والے علاقوں میں قرنطینہ نافذ ہے اور سبھی مقامی اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details