جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر اگلا امریکی صدر منتخب کرنے کے ضمن میں انتخابی کمیٹی کا اجلاس ہوا
صدارتی انتخاب کے لئے پیر کو ریاستہائے متحدہ امریکہ میں میٹنگ ہو رہی ہے تاکہ جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر ملک کا اگلا صدر منتخب کر کے ان کو ذمہ داریاں سونپی جائے۔
الیکٹورل کالج کے اجلاس کے لئے بحث و مباحثہ جاری ہے۔
اس ضمن میں کانگریس کے اراکین 6 جنوری کے مشترکہ اجلاس میں بھر سے جائزہ لیں گے۔ جس کی صدارت نائب صدر مائک پینس کریں گے۔
رائے دہندگان کے ووٹوں نے رواں سال معمول سے زیادہ توجہ مبذول کرائی ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور دھاندلی کے بے بنیاد الزامات لگاتے رہے ہیں۔