اردو

urdu

ETV Bharat / international

جارجیا کے دو سینیٹرز کے لیے پانچ جنوری 2021 کو انتخابات - U.S. President Donald Trump

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جارجیا کا سفر، دونوں ری پبلکنز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جو شائد امریکی تاریخ میں سینیٹ کے سب سے اہم امیدوار ہیں۔

Elections for two Georgian senators on January 5, 2021
جارجیا کے دو سینیٹرز کے لیے پانچ جنوری 2021 کو انتخابات

By

Published : Dec 6, 2020, 11:19 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم ریاست جارجیا میں اپنی سیاسی سرگرمیاں پھر سے شروع کر دی ہیں۔ جہاں پانچ جنوری 2021 کو دو سینیٹرز کے لیے انتخابات ہونے ہیں۔

ویڈیو

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ہونے والی اپنی ریلی کو ری پبلکن سینیٹرز کی تشہیر اور ان کی کامیابی کے لئے شروع کیا۔

ری پبلکن پارٹی کی جانب سے سینیٹ کے لیے امیدوار کیلی لوفلر اور ڈیوڈ پیریڈو سرگرم ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ نے صدر کے انتخاب کے بعد پہلی ریلی میں جمع ہونے والے بڑے ہجوم کو بتایا 'آپ کو معلوم ہے کہ ہم نے جارجیا میں فتح حاصل کی، اسی طرح آپ سمجھ گئے ہیں'۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جارجیا کا سفر دونوں ری پبلکنز کی کامیابی کو یقینی بنانے میں مدد کے لئے کیا جو شائد امریکی تاریخ میں سینیٹ کے سب سے اہم امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: ری پبلیکن پارٹی کے کانگرس اراکین اب بھی بائیڈن کو صدر ماننے تیار نہیں!

ری پبلکن کو اپنی سینیٹ کی اکثریت برقرار رکھنے کے لئے اس ریاست کی فتح کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details