جنوبی امریکی ملک ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی شکست کو لاطینی امریکی ممالک کے لیے فتح قرار دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا جانا ونیزویلا کی فتح: نکولس مادورو مسٹر مادورو نے ایک بیان میں کہا کہ ’ڈونالڈ ٹرمپ لیفٹ، لیفٹ، لیفٹ۔ ہم نے انہیں ہرا دیا‘۔
ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن کا عالمی ادارہ صحت میں شمولیت کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ’ونیزویلا کے لیے یہ ایک بڑی جیت ہے۔ وہ تنہا رہ گیا۔ یہ ہماری زبردست فتح ہے‘۔
خیال رہے کہ ونیزویلا نکولس مادورو کی حکمرانی میں سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے جس کی وجہ سے وہاں کی عوام نے حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی ہے۔
50 لاکھ سے زیادہ افراد صحت کی دیکھ بھال اور معاشی بحران کی وجہ سے ملک سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ زبردست مہنگائی، پٹرول، پانی اور بجلی سمیت بنیادی سامان کی قلت سے وہاں کی عوام پریشان ہیں۔