اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ نےاوباما کی ایرانی نیوکلیئر ڈیل کو ختم کیا

امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر کم ڈروچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک نیا انکشاف کیا ہے۔

By

Published : Jul 14, 2019, 2:26 PM IST

اوباما کا کیا ہوا نیو کلیئر ڈیل ختم کرنے کی آخر کیا ہے وجہ ؟


سابق برطانوی سفیر نے اپنی حکومت کو ایک پیغام کے ذریعے بتا یا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی ہے۔

امریکہ میں رہ رہے برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈروچ کا اپنی حکومت کے نام 2018 میں بھیجا گیاخفیہ پیغام منظرعام پر آگیا ہے۔
جس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکہ کو ایران ڈیل پر قائم رکھنے کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا، تاہم وہ صدر ٹرمپ کو ڈیل پر قائم رکھنے میں ناکام رہے تھے۔


سر کم ڈروچ نے ڈاؤننگ اسٹریٹ بھیجے گئے پیغام میں لکھا، کہ صدر ٹرمپ کا ایران ڈیل معاملہ پر بھی اپنےمشیروں کی رائے میں اختلاف تھا۔


اانہوں نے کہا کہ جان بولٹن کا ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہونا ہی تھا۔
سر ڈروچ نے کہا کہ اب ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details