اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدر گرین لینڈ خریدنے کے خواہاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک سے برفانی جزیرہ گرین لینڈ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

By

Published : Aug 16, 2019, 3:29 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:53 AM IST

امریکی صدر گرین لینڈ خریدنے کے خواہاں


امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ اس سلسلے میں سنجیدہ ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کے مشیروں سے ان کی رائے بھی معلوم کی ہے۔

تقریباً آٹھ لاکھ 11 ہزار مربع میل پر محیط گرین لینڈ ایک بڑا جزیرہ ہے۔ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔ یہ شمالی بحر اوقیانوس اور آرکٹک بحراوقیانوس کے وسط میں ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ جب کسی امریکی صدر نے گرین لینڈ سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہو۔ اس سے قبل سال 1946 میں اس وقت کے امریکی صدر ہیری ٹرمن نے ڈنمارک سے 10 کروڑ ڈالر میں اس برفیلی جزیرے کو خریدنے کی کوشش کی تھی۔

گرین لینڈ کے شمال مغربی علاقے میں امریکی فضائیہ کا اڈہ ہے جہاں تقریباً 600 فوجی تعینات ہیں اور یہ عالمی ریڈار نظام کے نقطہ نظر سے بھی کافی اہم ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details