اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کے مواخذہ کی تحقیقات کیلئے ہفتہ کو سماعت متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کیلئے ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پہلی کھلی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

By

Published : Nov 7, 2019, 9:44 AM IST

ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی بدھ کو مواخذے کی تحقیقات کے لئے کھلی سماعت کرے گی۔ یوکرین میں امریکی سفیر ولیم ٹیلر اور نائب معاون وزیر خارجہ جارج کینٹ بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شف نے کہا ہے کہ معاملہ کی کھلی سماعت سے امریکی عوام کو ٹرمپ کے خلاف کیس پر اپنی رائے قائم کرنے کا موقع ملے گا۔


الزامات کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرین کی مالی امداد روکی اور وہاں توانائی کے شعبہ میں کام کرنے والے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لئے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالا۔
اس طرح انہو ں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی اور ذاتی فوائد کے لئے امریکی خارجہ پالیسی کا غیر قانونی استعمال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details