امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں اور آگے بھی کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔
ہفتہ کے روز ریاست مشی گن کے مسکیگان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ 'میرا ایمانداری سے ایسا ماننا ہے کہ ہمیں انتخابات کے نتائج پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم چار سال کے لئے دوبارہ منتخب ہوں گے اور اگر ہم اس کے بعد چار آٹھ یا 12 سال کے لئے منتخب ہوئے تو یہ ایک نیا اور بہتر نعرہ ہوگا'۔
ٹرمپ کے حامی انتخابی ریلی کے دوران مسلسل مزید چار برس، مزید چار برس کا نعرہ لگارہے تھے۔