اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز - american president donald trump

امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ

By

Published : Sep 25, 2019, 2:29 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:29 PM IST

امریکی صدر پر الزام ہے کہ انھوں نے یوکرین پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ سنہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جوبائیڈن سے متعلق تحقیقات کرے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ' صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے، صدر کے اقدامات سے ان کی آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، لہذا ضروری ہے کہ ان کا احتساب کیا جائے۔

جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے اس اقدام کو 'کچرا' قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ 'وزیر خارجہ مائک پومپیو نے یوکرین کی حکومت سے اس ٹیلی فون کال کی کاپی جاری کرنے کی اجازت لے لی ہے جس میں، میں نے ان کے صدر سے بات کی تھی۔ ان کو بھی نہیں معلوم کے اس میں کیا بڑی بات ہے'۔

امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں ڈیموکریٹس کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے اور 235 میں سے 145 اراکین اس کے حق میں ہیں۔

ڈیموکریٹ کے رکن جوبائیڈن نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details