میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1120 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 26025 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے 236 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2507 پہنچ گئی ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 16،099 کیسز کی جانچ کی جا رہی ہے۔
میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے اس سےقبل منگل کے روز کہا کہ وہ17 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کئی قسم کے پروڈکشن یونٹس اور سماجی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔