چلی کے وزیر صحت جیمی منالی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 4942 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 87 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
نئے معاملات میں 4537 مریضوں میں کورونا کے علامات ہیں جبکہ باقی 405 لوگوں میں کورونا کے کوئی علامات نہیں ہیں۔ ملک میں کورونا کے 1218 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔