اردو

urdu

ETV Bharat / international

کولمبیا میں کرفیو - کولمبیا

خیال رہے کہ کولمبیا میں حکومت کے خلاف ڈھائی لاکھ افراد کے سڑکوں پر اترنے کے بعد کرفیو لگا دیا گیا تھا۔

کولمبیا میں کرفیو

By

Published : Nov 23, 2019, 10:48 PM IST

کولمبیا میں ہورہے دو طرفہ مظاہروں میں تین افراد ہو گئے ہیں۔ اس دوران صدر ایوان ڈیوک نے بوگوٹا کے میئر کی درخواست پر دارالحکومت میں کرفیو لگانے کی ہدایت دی ہے۔

ڈیوک نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بوگوٹا کے میئر نے شہر میں کرفیو نافذ کرنے کی درخواست کے بعد کرفیو لگانے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ کولمبیا میں حکومت کے خلاف ڈھائی لاکھ افراد کے سڑکوں پر اترنے کے بعد کرفیو لگا دیا گیا تھا۔ مظاہرہ پرامن رہا حالانکہ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا۔

مقامی میڈیا نے وزیر دفاع کارلوس ہومس ٹوجیلو کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی پالیسیوں میں عام ہڑتال اور ملک گیر مظاہروں کے دوران تین مظاہرین کی موت ہوگئی تھی۔

ٹوجیلونے کہا کہ حکام نے تشدد کی وجہ سے دو شہروں بوناوینٹورا میں دو لوگوں کی اور کیڈیلاریا میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details