اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیوبا کی کورونا ویکسین "ابدالا" 92 فیصد مؤثر

کیوبا کی کووڈ-19 ویکسین ابدالا کے 92.28 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس ویکسین کو تیار کرنے والے سنٹر برائے جینیٹک انجینئرنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی (سی آئی جی بی) نے یہ دعویٰ کیا ہے۔

Cuba's Corona vaccine is 92% effective
کیوبا کی کورونا ویکسین ابدالا 92 فیصد مؤثر

By

Published : Jun 22, 2021, 2:16 PM IST

سی آئی جی بی نے کہا، "ابدالا 92.28 فیصد موثر پائی گئی ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے معیار پر پورا اترنے والا یہ دوسری ویکسین ہے۔"

اس سے قبل کیوبا کی بائیوٹیک کمپنیوں کے ایک گروپ بائیوکابا فارما نے فنلے انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ سوبرانا 01 سوبرانا 02 ویکسین کو 62 فیصد موثر پایا تھا۔

اب تک کیوبا کے ماہرین نے کورونا وائرس کے خلاف پانچ ویکسین تیار کی ہیں۔ سوبرانا 01 ، سوبرانا 02 ، سوبرانا پلس ، ابدالہ اور ممبیسہ۔ سوبرانہ 02 اور ابدالہ کو صنعتی طور پر تیار کیا جارہا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details