اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیوبا کا امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات سے انکار - interfering in US elections

جنوبی امریکی ملک کیوبا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کی حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی، جس کی کیوبا کے وزیر خارجہ نے تردید کی ہے۔ وزیر خارجہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نمائندوں نے بغیر سوچے سمجھے ہی امریکی انتخابات میں کیوبا کی مبینہ مداخلت کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی ہیں، جو سراسر غلط ہے'۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 20, 2020, 10:29 PM IST

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز پریلا نے امریکی صدارتی انتخابات میں کیوبا کی مبینہ مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جو سراسر غلط ہیں۔

مسٹر پریلا نے جمعرات کے روز ٹویٹر پر کہا ، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نمائندوں نے بغیر سوچے سمجھے ہی امریکی انتخابات میں کیوبا کی مبینہ مداخلت کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی ہیں، جو سراسر غلط ہے امریکی وزارت خارجہ کی پالیسی کی طرح کیوبا دیگر ممالک کے انتخابی عمل میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز صدر ٹرمپ کے اعلی وکیل سڈنی پاویل نے عدالت سے الزامات کی بنیا دپر یہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا کہ ووٹنگ مشین کااستعمال ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے حق میں انتخابی نتائج میں دھاندلی کرنےکے لئے استعمال کی گئی تھی۔

مسٹر پاویل کے مطابق، امریکی صدارتی انتخابات میں گنتی پروینزویلا، کیوبا اور چین کے وسیع اثرورسوخ کے شواہد ملے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 3 نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئے تھے، جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے حق میں 306 الیکٹورل ووٹ پڑے جبکہ جیت کے لیے270 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ صدر ٹرمپ نے اپنی شکست کو قبول نہیں کیا اور انتخابات میں ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details