امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1،39،128 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر کے 36،38،002 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں 10 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوئے ہیں۔ امریکہ کے نیو یارک اور نیو جرسی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاستیں ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 32 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ میں کووڈ ۔19 سے 1.39 لاکھ افراد ہلاک - امریکہ میں کورونا معاملے کی تعداد
کووڈ 19 سے سنگین طور سے دوچار امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1.39 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔
امریکہ میں کووڈ ۔19 سے 1.39 لاکھ افراد ہلاک
نیو جرسی میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے 15،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس ، مشی گن ، الینوائے ، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کوڈ ۔19 وائرس پھیل رہا ہے۔ کورونا سے ان تمام ریاستوں میں چھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا ، ٹیکساس اور فلوریڈا میں کورونا وائرس کے 30 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔