اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات - پیرو میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد 12.86 لاکھ سے زیاد ہوگئی ہے

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا قہر دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 24 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

corona's latest global details
عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

By

Published : Feb 23, 2021, 9:23 PM IST

دنیا بھر میں اب تک 11.17 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس (کووڈ 19) کی زد میں آچکے ہیں جبکہ اس بیماری سے 24.74 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک اور علاقوں میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11 کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور 24 لاکھ 74 ہزار 350 مریضوں کی جان جاچکی ہے۔

دنیا کی بڑی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔


بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے حالانکہ یہاں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 12 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 463 ہوگئی ہے۔


ایک کروڑ سے زیادہ کورونا معاملات کی تعداد والے تین ممالک میں شامل برازیل میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ 95 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2.47 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 41.38 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 1.20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ روس میں کورونا سے 41.30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 82,255 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


فرانس میں 36.69 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 84.764 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اسپین میں اس بیماری سے اب تک 31.53 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 67,636 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 28.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 95,992 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی شہریوں کو 2022 میں بھی ماسک پہننا ہوگا: ڈاکٹر فاؤچی

افغانستان میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

عمران خان بھارتی فضائی حدود استعمال کرکے سری لنکا پہنچے


ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 28.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 28,138 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ جرمنی میں اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 23.99 لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور 68,364 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کولمبیا میں کورونا سے اب تک 22.29 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 58,974 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔


ارجنٹینا میں کورونا سے 20.69 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 51,359 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ میکسیکو میں کورونا سے 20.43 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1.80 لاکھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ پولینڈ میں انفیکشن کے مجموعی معاملات 16.42 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں اور 42,188 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ایران میں کورونا وبا سے اب تک 15.82 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 59,572 لوگ جا ن گنوا چکے ہیں۔


جنوبی افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 15.04 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 49,150 لوگ جان گنوا چکے ہیں۔ یوکرین میں 13.54 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 26,531 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ انڈونیشیا میں کورونا سے 12.88 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 34,691 تک پہنچ گئی ہے۔

پیرو میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد 12.86 لاکھ سے زیاد ہوگئی ہے اور 45,263 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ چیک جمہوریہ میں کورونا سے 11.57 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 19,330 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیدرلینڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد 10.57 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے اور 15,372 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


کورونا وبا سے اب تک بلیجیئم میں 21,923 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ کناڈا میں 21,720، چلی میں 20126، رومانیا میں 19,894، پرتگال میں 16,023، ایکواڈور میں 15,547، ہنگری میں 14,347، عراق میں 13,295، سویڈن میں 12,649، پاکستان میں 12,658، فلپائن میں 12,094، بولیویا میں 11,470، مصر میں 10,404، سوئزرلینڈ میں 9,907، مراکش میں 8,559، بنگلہ دیش میں 8,356، آسٹریا میں 8,397، جاپان میں 7,544، سعودی عرب میں 6,466، پناما میں 5,756، اسرائیل میں 5,596، چین میں 4,833 اور سربیا میں 4,351 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details