اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا وائرس سے 1.54 لاکھ افراد ہلاک - Brazil latest

مجموعی طور پر اب تک یہاں 1،53،905 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وائرس کے مزید 10،982 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 52،35،344 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے 1.54 لاکھ افراد ہلاک
برازیل میں کورونا وائرس سے 1.54 لاکھ افراد ہلاک

By

Published : Oct 19, 2020, 1:27 PM IST

برازیل میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 230 افراد کی ہلاکت کے بعد اس جان لیوا وائرس سے متاثر افراد کی اموات کی تعداد تقریبا 1.54 لاکھ ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

مجموعی طور پر اب تک یہاں 1،53،905 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ، ملک میں اس وائرس کے مزید 10،982 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 52،35،344 ہوگئی ہے۔

اس وائرس سے ملک میں ساؤ پالو شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں ، 10،63،602 افراد کووڈ ۔19 کی گرفت میں آچکے ہیں اور 38،020 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details