امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے اور امریکہ کے کئی صوبوں میں برطانیہ میں پایا گیا کورونا وائرس کا نیا اسٹرین سامنے آیا ہے۔ کورونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین 70 فیصد زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلتا ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تین ہزار 936 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 57 ہزار سے 67 تک جاپہنچی ہے۔
امریکی شہر نیویارک، ٹیکساس اور کیلیفورنیا صوبے کورونا وائرس سے سب سے بری طرح متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 38،773 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ٹیکساس میں اب تک 28،797 لوگوں کی وبا کی وجہ سے موت چکی ہے۔