امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 48 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 90 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ سے بڑھ کر 48 لاکھ 81 ہزار 974 ہوگئی ہے۔
امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا وائرس سے سب سے زائد متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی 32 ہزار سے زیادہ افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔