برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 42223 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 'ملک میں کووڈ-19 سے اب تک 1539081 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں 868000 لوگ اس جان لیوا وائرس سے بازیاب بھی ہوئے ہیں۔'
اس سے اک دن قبل جمعرات کو یہاں کورونا کے 48105 نئے معاملات درج کئے گئے تھے جبکہ 1252 مریض لقمہ اجل بن چکے تھے۔
دنیا بھر میں امریکہ کے بعد برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔
واضح رہے کہ 'دنیا بھر میں عالمی وباکورونا وائرس 'کووڈ19' کاقہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہوچکی ہے۔'