وزارت صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 5355 کیسز درج کیے گئے ہیں اور اس دوران 202 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں اس دوران کورونا متاثر 1682 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جن میں سے 416 کی حالت نازک ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20080 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اب تک ملک میں 943593 افراد کی جانچ کی جاچکی ہے۔
چلی میں کورونا سے دو لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر، 4295 اموات
جنوبی امریکی ملک چلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے اب تک 236748 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 4295 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
چلی میں کورونا سے دو لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر، 4295 اموات
وزارت کے وبائی امراض شعبے کے سربراہ رافیل آرؤس نے بتایا کہ ملک میں 3069 مریضوں کی اموات کے کے تعلق سے شک و شبہات ہیں کہ ان کی بھی موت کورونا سے ہوئی ہے۔