اردو

urdu

ETV Bharat / international

كراكس میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ - وینزویلا

وینزویلا میں کراکس کے ضلع التامرا میں مظاہرین اور پولیس حکام کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 35 افراد زخمی ہو گئے۔

كراكس میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ

By

Published : May 1, 2019, 1:54 PM IST

مقامی میڈیا نے ہیلتھ سروسز کے حوالہ سے یہ رپورٹ دی ہے۔

چاکو میونسپل کونسل پولیس نے علاقے میں بدامنی اور لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حزب اختلاف رہنما خوان گائیڈو نے شہریوں اور فوجیوں پر زور دیا ہے کہ صدر نکولس مادرو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے سڑکوں پر اتریں۔

وینزویلا میں مادرو کے نئے دور کا حلف لینے کے بعد ان کے خلاف بڑے پیمانے پر 21 جنوری کو احتجاج شروع ہوئے۔

اس کے بعد گائیڈو نے خود کو ملک کا عبوری رہنما قرار دے دیا تھا، جس کا امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک نے ان کی حمایت کی جبکہ روس، چین سمیت دیگر ممالک صدر کے طور پر مادرو کی حمایت کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details