کیٹیگری ایک کے طوفان ’آئی سائیاس‘ کے زیر اثر نارتھ کیرولینا کے شمالی حصے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفان سے وسط اٹلانٹک کی ریاستوں میں تیز بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور واشنگٹن ،فلاڈیلفیا اور نیویارک میں تیز ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
چین کو سمندری طوفان ہیگ پُٹ اور امریکہ کو آ ئی سائیاس کا سامنا - امریکہ کو آ ئی سائیاس کا سامنا
آج دو طاقتور ممالک چین اور امریکہ سمندری طوفان ’ہیگ پُٹ‘ اور’آئی سائیاس‘ کے قہر سے دوچارہے ۔ ’آئی سائیاس‘ نامہ سمندی طوفان امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، جبکہ چین کے صوبے زی جیانگ کو بھی ایک دوسرے سمندری طوفان ’ہیگو پُٹ‘ کا سامنا ہے۔
چین کو سمندری طوفان ہیگ پُٹ اور امریکہ کو آ ئی سائیاس کا سامنا
دوسری جانب چین کے صوبے زی جیانگ میں طوفانی ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جبکہ سڑک پر کھڑی کاریں ،موٹر سائیکلیں اور دوسری گاڑیاں گر گئیں۔