عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے عائد پابندی کے آٹھ ماہ بعد جنوبی امریکی ملک چلی کی سرحدوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
چلی حکومت نے ایک بلیٹن میں کہا 'چلی غیر ملکی شہریوں کو کووڈ-19 وبائی مرض پر بندش کے آٹھ ماہ بعد بیرون ممالک کے افراد یا سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے گی۔ جس کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا'۔
اس اقدام کے بعد غیر ملکی شہری صرف سینٹیاگو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ سکیں گے۔
آنے والے غیر ملکیوں کو چلی پہنچنے کے بعد 72 گھنٹوں کا قرنطینہ کرنا ہوگا، جس کے بعد انھیں کورونا کا ٹسٹ بھی کروانا ہوگا۔