کناڈا میں یونیورسٹی آف ایلبرٹا کے محققیں کے ذریعے چلائی جا رہی ایک بایو ٹیکنالوجی کمپنی انٹاس فرماکیوٹیکلس نے تھیراپیوٹک کمپاونڈس تیار کیے ہیں، اب ان کمپاونڈس کی مدد سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین تیار کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی آف ایلبرٹا کے پروفیسر اور اینٹوس کے سی ای او کہتے ہیں 'وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہمیں دو ماہ کے اندر اس ویکسین کو تیار کرنا ہو گا، جب ہم اسے تیار کر لیں گے اس کے بعد ویکسین کو کلینکس میں ٹیسٹ ٹرائل کے لیے بھیج دیا جائے گا'۔