اردو

urdu

By

Published : Jun 8, 2021, 8:23 AM IST

Updated : Jun 8, 2021, 2:30 PM IST

ETV Bharat / international

Justin Trudeau: 'ہماری کسی بھی برادری میں اسلاموفوبیا کا کوئی مقام نہیں ہے'

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو Justin Trudeau نے اپنے ٹویٹ tweet میں لکھا کہ 'لندن، اونٹاریو Ontario سے موصولہ خبروں سے میں گھبرا گیا ہوں، ہماری کسی بھی برادری میں اسلامو فوبیا islamophobia کا کوئی مقام نہیں ہے۔ یہ نفرت خطرناک اور حقیر ہے جسے روکنا بے حد ضروری ہے۔

canadian pm justin trudeau
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو Justin Trudeau نے اسلاموفوبیا islamophobia کے شکار مسلم کنبے muslim family سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دو ٹویٹ tweet کیے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کا ٹویٹ

جسٹن ٹروڈو Justin Trudeau نے اپنے ٹویٹ tweet میں لکھا کہ ’’لندن، اونٹاریو ontario سے موصولہ خبروں سے میں گھبرا گیا ہوں، ان لوگوں کے لیے پیار ہے جو کل کی نفرت انگیز حرکتوں سے خوفزدہ تھے، ہم آپ کے لیے یہاں ہیں، ہم یہاں اس بچے کے لیے بھی ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ہمارا دل آپ کے ساتھ ہے اور آپ صحتیاب ہوتے ہی ہمارے خیالات میں رہوگے۔'

دوسر ٹویٹ میں انھوں نے مزید لکھا کہ 'لندن میں مسلم کمیونٹی اور پورے ملک کے مسلمان سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری کسی بھی برادری میں اسلامو فوبیا کا کوئی مقام نہیں ہے۔یہ نفرت خطرناک اور حقیر ہے جسے روکنا بے حد ضروری ہے۔'

واضح رہے کہ اونٹاریو میں ایک تیز رفتار ٹرک نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر مسلم خاندان کو نشانہ بنایا۔ اس خاندان میں سے صرف نو سال کا ایک بچہ زندہ بچ پایا ہے اور شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے اور انہیں صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ مسلمان تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 74 سالہ خاتون ، 46 سالہ مرد ، ایک 44 سالہ خاتون اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں۔ ایک 9 سالہ لڑکے کی حالت تشویشناک ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ وہ نام جاری نہ کریں۔

لندن کے میئر ایڈ ہولڈر نے کہا کہ 'یہ مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قتل عام کا ایک واقعہ تھا۔ اس کی بنیاد ناقابل بیان نفرت ہے۔ اس قدر نفرت کی شدت ایک سوال پیدا کر سکتی ہے کہ ہم ایک شہر کی حیثیت سے کون تھے۔'

پولیس نے ایک 20 سالہ نیتھنیل ویلٹ مین کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

Last Updated : Jun 8, 2021, 2:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details