اردو

urdu

ETV Bharat / international

کینیڈا: حکومت نے فائزر کووڈ 19 ویکسین کو منظوری دی - Canadian gov't approves Pfizer's COVID-19 vaccine

ہیلتھ کینیڈا کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سپریہ شرما نے کہا کہ 'یہ ایک اہم موقع ہے۔ یہ پر امید موقع ہے۔ اس کے بہترین نتائج آئیں گے'۔

Canadian gov't approves Pfizer's COVID-19 vaccine
کینیڈا: حکومت نے فائزر کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دے دی

By

Published : Dec 10, 2020, 1:15 PM IST

کینیڈا کے ہیلتھ ریگولیٹر نے فائزر کی کووڈ 19 ویکسین کو منظوری دے دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اس کی تقسیم کو شروع کردیں گے۔

ویڈیو

ہیلتھ کینیڈا نامی سرکاری ادارہ کے مطابق 'امریکی دوا ساز فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری مل گئی ہے'۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کی منظوری اور اس کے استعمال کے لیے برطانیہ پہلا اور بحرین دوسرا ملک بن گیا ہے۔

ہیلتھ کینیڈا کی چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سپریہ شرما نے کہا کہ 'یہ ایک اہم موقع ہے۔ یہ پر امید موقع ہے۔ اس کے بہترین نتائج آئیں گے'۔

ہیلتھ کینیڈا نے کہا کہ 'منظوری کی شرائط کے تحت ویکسین کی حفاظت، افادیت اور ویکسین کے معیار کے بارے میں معلومات فراہم کرنا جاری رکھنا چاہئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details