اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈائناسور کے لباس میں خواتین کر رہی ہیں ماسک تقسیم - ماسک تقسیم

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک ماں اور بیٹی گھروں میں بنایا گیا ماسک لوگوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔

Canada
Canada

By

Published : May 9, 2020, 3:05 PM IST

کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں ایک ماں اور بیٹی ڈائناسور کے لباس میں مفت میں ماسک تقسیم کر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔

نینا اور ڈیمی انٹونیکس ٹورنٹو شہر کے وسط میں اپنی برادری کے گرد چہل قدمی کرتے ہوئے لوگوں کو کورونا وائرس وبا کے متعلق بیدار کرنے اور اس سے تحفظ کے لئے ڈائناسور کے ڈریس میں ماسک دے رہی ہیں۔

ڈائناسور کے لباس میں خواتین کر رہی ہیں ماسک تقسیم

یہ تمام ماسک گھر میں تیار کیا گیا ہے جو شام کے وقت جب لوگ کورونا واریرز کی حوصلہ افزائی کے لئے شور مچانے ایک جمع ہوتے ہیں تو انہیں دیا جاتا ہے۔

واضح ہو کہ کینیڈا نے کورونا وائرس کے 67،674 انفیکشن کی تصدیق کی ہے، جن میں 4،697 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details