کیمرون کے شمالی علاقے سوئرم میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملے میں پانچ فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے تاہم نو فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
گذشتہ روز فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے ہفتے کی رات سوئرم علاقے میں ایک مکان میں آگ لگا دی، اور اسی علاقے میں ایک فوجی کمانڈ چوکی پربھی حملہ کردیا۔