اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانوی وزیر اعظم اپنے کام پر لوٹیں گے

خیال رہے کہ 12 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا، اس کے بعد تین راتوں تک انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا، آخرکار وہ صحتیاب ہو کر دوبارہ اپنے آفس لوٹ رہے ہیں۔

سدف
فد

By

Published : Apr 26, 2020, 11:48 AM IST

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ 27 اپریل سے اپنے آفس کا چارج سنبھالیں گے۔

بورس جانسن نے اپنی کابینہ کو بتایا کہ وہ سینٹ تھامس ہاسپٹل لندن میں کورونا کے علاج کے بعد اپنے معمولات کی طرف دوبارہ لوٹ رہے ہیں۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاوننگ اسٹریٹ میں بورس جانسن پیر سے یومیہ ہونے والی نیوز کانفرنس کی ممکنہ میزبانی کریں گے۔

ڈاوننگ اسٹریٹ کے ذرائع سے اسکائی نیوز نے بتایا کہ بورس جانسن آفس جانے کے لیے تیار ہیں اور پیر کو آفس جائیں گے۔

خیال رہے کہ 12 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا، اس کے بعد تین راتوں تک انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا، آخرکار وہ صحتیاب ہو کر دوبارہ اپنے آفس لوٹ رہے ہیں۔

بورس جانسن کی بیماری کے دوران وزیر اعظم کا کام برطانوی خارجہ سیکریٹری ڈومینک راب نے سبھالا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details