اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل سینوویک ویکسین کی 10 کروڑ خوراک خریدے گا - ریو ڈی جنیرو کی خبر

برازیل کی حکومت رواں برس چینی لیباریٹری سینوویک کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراک خریدے گی۔

brazil will buy 100 million doses of the sinovac vaccine
برازیل سینوویک ویکسین کی 10 کروڑ خوراک خریدے گا

By

Published : Jan 8, 2021, 6:06 PM IST

جنوبی امریکی ملک برازیل حکومت نے سینوویک ویکسین کی 10 کروڑ خوراک خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

برازیل سینوویک ویکسین کی 10 کروڑ خوراک خریدے گا


وزیر صحت ایڈورڈو پازویلو نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے خصوصی طور پر بتایا کہ یہ ویکسین برازیل میں بیوٹنٹن انسٹی ٹیوٹ تیار کرے گی۔


انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'آج ہم نے بیوٹینٹن انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت اپریل تک 4.6 کروڑ خوراکیں اور پھر اس کے بعد پورے برس میں 5.4 ملین خوراکیں خریدی جائیں گی'۔

یہ بھی پڑھیں: ذکی الرحمن لکھوی کو 15 برس کی قید


انہوں نے یقین دلایا کہ بیوٹنیٹن انسٹی ٹیوٹ میں پہلے ہی موجود سینوویک ویکسین قومی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے لیے استعمال ہوں گی اور برازیل کی تمام ریاستوں میں مساوی اور متناسب بنیاد پر تقسیم کی جائے گی۔


مسٹر پازویلو نے بتایا کہ برازیل کو اسٹرا جینیکا آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کی 25.4 کروڑ خوراکیں بھی ملنے کی توقع ہے۔ یہ خوراکیں ریو ڈی جنیرو میں واقع اوسوالڈو کروز فاؤنڈیشن تیار کرے گی۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details