برازیل کے صدر جایَر بولسونارو نے خط لکھ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا ویکیسن کے سلسلے میں ان کا تعاون کریں۔
جی 1 نیوز آؤٹ لیٹ کی جانب سے شائع خط میں مسٹر بولسونارو نے کہا کہ بغیر بھارت کی ٹیکہ کاری کے پروگرام کو خطرے میں ڈالے برازیل کی قومی ٹیکہ کاری کے پروگرام کو تیزی سے نافذ کرنے کے لیے 20 لاکھ خوراک کی سپلائی کی ہم امید کرتے ہیں۔
اس ٹیکے کا پروڈکشن بھارت کی سیرم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیا جا رہا ہے جس کی سپلائی برازیل کو ہونی ہے۔