اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل: روسی ویکیسن کی ایمرجنسی استعمال کی منظوری دینے سے انکار - ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ممبروں سے ملاقاتوں میں بھی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے

برازیل کی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی (نویسا) نے روس کی کووڈ 19 ویکسین اسپتونک وی کے ایمرجنسی استعمال کے لیے دوا ساز کمپنی یونیوو کیومیکا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

brazil has refused to approved the emergency use of the russian sputnik v vaccine
برازیل: روسی ویکیسن کی ایمرجنسی استعمال کی منظوری دینے سے انکار

By

Published : Jan 17, 2021, 2:06 PM IST

جنوبی امریکی ملک برازیل نے روسی ویکیسن اسپتونک وی کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے۔

برازیل کی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی

انویسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دو کمپنی نے روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے ساتھ مشترکہ طور پر درخواست دی تھی۔ مقررہ اور کم از کم اہلیت کی کمی کی وجہ سے درخواست منظور نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

'بائیڈن پہلے دس دنوں میں کورونا بحران سمیت کئی احکامات پر دستخط کریں گے'

امریکی صوبوں میں ہائی الرٹ

بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لیے تیسرے مرحلے کی جانچ کی اجازت دینے سے متعلق کوئی اطلاع دستیاب نہیں کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انویسا کے حیاتیاتی پروڈکشن اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ممبروں سے ملاقاتوں میں بھی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یونیوو کیومیکا نے بھی اس ماہ کے شروع میں برازیل میں اسپوتنک وی ویکسین کا پروڈکشن شروع کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details