اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں بے حد انوکھی شادیاں - برازیل

رجسٹری آفس کی عہدیدار نے بتایا کہ 'ہمیں شادی کرنے والے جوڑوں کے بارے میں ایک خیال آیا کہ ایک ایسا سسٹم اختیار کیا جائے، جہاں جوڑے گواہ کے ہمراہ کار میں بیٹھے بیٹھے اپنا مقصد حاصل کر سکیں۔ سبھی لوگ کار کے اندر ہی ہوں اور کوئی بھی باہر نہ نکلے'۔

سدف
سدف

By

Published : May 29, 2020, 6:08 PM IST

محبت موت سے زیادہ مضبوط ہے یہ جملہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوران برازیل میں سچ ثابت ہوا ہے۔

ویڈیو

جمعرات کے روز متعدد نوجوان جوڑے گواہوں کے ہمراہ کار پارکنگ میں جا کر گاڑی کے اندر ہی ماسک پہننے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ شادی کی انگوٹھی کا تبادلہ کیا اور اس کے بعد ہی دونوں کو میاں بیوی کا درجہ دے دیا گیا۔

اریکا ڈا کانسیکاو نامی ایک دلہن نے بتایا کہ 'ہمیں بہت خوشی ہے، کیوں کہ ہمیں اس بات کی امید نہیں تھی کہ کورونا وائرس کے دوران اتنی جلدی شادی کرنا ممکن ہو سکے گا'۔

برازیل میں ریو ڈی جینائرو کے آفس میں نوجوان جوڑے یہاں شادی کے اجازت نامے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کے اس لمحے کو خوشگوار اور یادگار بنا رہے ہیں۔

رجسٹری آفس کی عہدیدار نے بتایا کہ 'ہمیں شادی کرنے والے جوڑوں کے بارے میں ایک خیال آیا کہ ایک ایسا سسٹم اختیار کیا جائے، جہاں جوڑے گواہ کے ہمراہ کار میں بیٹھے بیٹھے اپنا مقصد حاصل کر سکیں۔ سبھی لوگ کار کے اندر ہی ہوں اور کوئی بھی باہر نہ نکلے'۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز امریکہ میں ہیں اور دوسرے نمر پر برازیل ہے۔ یہاں کورونا سے مجموعی طور پر 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details