جنوبی امریکی ملک برازیل میں چینی کورونا ویکسین کے ٹرائل کو منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ اطلاع برازیل کے ہیلتھ کنٹرولر نے دی۔ ہیلتھ کنٹرولر نے کہا کہ 'ہم نے چینی کورونا ویکسین کے ٹرائل کی اجازت پہلے ہی دے دی ہے، جس پر گذشتہ دنوں روک لگادی گئی تھی'۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے انویسہ انسٹی ٹیوٹ نے دو روز قبل ایک سنگین واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے ویکسین کے ٹرائل پر پابندی عائد کردی تھی، خیال رہے اس ٹرائل میں ایک رضاکار کی موت ہوگئی تھی۔
تاہم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ رضاکار کی موت کا اس ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسری طرف انسٹی ٹیوٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین ٹرائل کے بارے میں اب مصدقہ اطلاعات ہیں۔