اردو

urdu

ETV Bharat / international

بولیویا میں 30 الیکشن افسر گرفتار

بولیویا میں گزشتہ 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد تفتیش کے دوران تقریبا 30 الیکشن حکام کو گرفتار کیا گیا ہے۔

By

Published : Nov 12, 2019, 1:11 PM IST

بولیویا میں 30 الیکشن افسر گرفتار

مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم الیکشن افسر سمیت کل 34 افراد کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔

بولیویا کے اٹارنی جنرل نے کہا 'سپریم الیكٹورل ٹریبونل کے معاملہ میں لا پاز شہر میں تین رکن ہیں'۔

غور طلب ہے کہ بولیویا میں اکتوبر میں انتخابات کرائے گئے تھے اور سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق مسٹر مورالیز پہلے راؤنڈ میں کامیاب رہے تھے لیکن وہاں کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما کارلوس میسا نے مسٹر مورالیز پر الیکشن میں جوڑتوڑ کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہاں صورتحال کشیدہ ہوگئے تھے۔

اس دوران امریکی ادارہ اوایس کی ابتدائی رپورٹ میں بھی اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کی بات سامنے آئی تھی۔

گذشتہ اتوارکو تشدد کے درمیان مورالیز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ ملک کی فوج اور پولیس نے بھی صدر سے استعفی کی مانگ کی تھی۔ ارجنٹائنا، کولمبیا، کیوبا، اور میکسیکو سمیت کئی ممالک نے بولیویا میں جاری احتجاج کو بغاوت کے طور پر بیان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details