امریکہ میں ان دنوں برفانی موسم نے تباہی مچا رکھی ہے۔ جہاں کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وہاں کی مختلف ریاستوں کا 73 فیصد حصہ برف سے ڈھک گیا ہے۔ عوام کو ضروریات زندگی کے لیے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اب تک اس طوفان کے سبب 23 افراد ہلاک جب کہ 50 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں برفانی طوفان، 23 افراد ہلاک، 50 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم نیشنل ویدر سروس کے مطابق 73 فیصد امریکہ اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور بیشتر اموات ٹینیسی، ٹیکساس، شمالی کیرولینا، کینٹکی اور لیوزیانا میں ہوئی ہیں۔ امریکی ریاست مسی سیپی، اوکلاہوما، ٹینیسی، ٹیکساس اور آرکنساس میں موسم سرما کی وارننگ اب بھی قائم ہیں۔
امریکہ میں برفانی طوفان، 23 افراد ہلاک، 50 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیکساس سمیت سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ خبر کے مطابق صرف ٹیکساس میں اس بار تیس برس میں سب سے زیادہ برفباری ہورہی ہے۔ ٹیکساس میں برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جب کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو اس برفباری کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کم درجہ حرارت کے 2 ہزار ریکارڈ ٹوٹے اورگزشتہ روز 20 شہروں میں تاریخ کے کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کئے گئے۔ ماہرین موسمیات نے رواں ہفتے مزید ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ امریکا کے وسط جنوبی حصے میں آج اور کل برف باری اور جمادینے والی بارش کا امکان ہے۔